اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نےکہا ہے کہ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آ جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔
جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی۔ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا
ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف الیکشن سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔Advertisement— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 5, 2021
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا، حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔
حسان خاور کا کہناتھا کہ سنسان پولنگ اسٹیشن ووٹروں کی راہ تکتے رہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹروں نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی، جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کا یہ بھی کہناتھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا، ووٹنگ ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔
Advertisementضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔
اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 5, 2021
حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہنے سے ثابت ہو گیا عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا مزید کہناتھا کہ ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا، تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

