Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دس وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل کو بڑا انعام مل گیا

Now Reading:

دس وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل کو بڑا انعام مل گیا

بھارتی نژاد کیوی بولر اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ میں پوری انڈین ٹیم کو آؤٹ کر کے ناقابل تسخیر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اعجاز پٹیل نے 119 رنز دے کر انڈیا کے تمام دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

عالمی کرکٹ کی تاریخ میں اعجاز پٹیل انگلینڈ کے جم لیکر اور انڈیا کے انیل کمبلے کے بعد تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرکٹ کے حلقوں میں اعجاز پٹیل کے شاندار کارنامے کی صدا گونج رہی ہے ، کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے دل کھول کر انہیں داد اور ان کی کارکردگی پر سراہا۔

اعجاز پٹیل کو اس کارکردگی کا صلہ بڑے انعام کی صورت میں مل گیا ہے ، انڈیا کے اسپنر روی چندرن ایشون نے نہ صرف انہیں اپنی ٹی شرٹ تحفے میں دی بلکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹر ویری فائیڈ اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے انہیں اعجاز پٹیل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کی درخواست کی۔

Advertisement

اسپنر روی چندر ایشون نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ایک اننگ میں دس وکٹیں لینے والے باؤلر اعجاز پٹیل ویری فائیڈ اکاؤنٹ کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اعجاز پٹیل کے پاس بلیو ٹک کے ساتھ ٹوئٹر کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ نہیں تھا۔ ایشون کی درخواست کے بعد ٹوئٹٓر نے ان کا اکاؤنٹ ویری فائیڈ کر دیا.

درخواست منظور کرنے پر روی چندر ایشون نے ٹوئٹر کا شکرادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر