وفاقی پولیس کی حراست سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ایف ایٹ کچہری بخشی خانہ سے فرار ہوا، آج صبح اڈیالہ جیل سے ایف ایٹ کچہری ملزمان کو مجاز عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ملزم کیخلاف تھانہ مارگلہ میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News