Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور: جلد اونچے پلازے تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی، وزیر دفاع

Now Reading:

پشاور: جلد اونچے پلازے تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی، وزیر دفاع

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی، جلد اونچے اونچے پلازے تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نجی مال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ دنیا اوپر جارہی ہے اور ہمارے ملک میں اونچے گھر، پلازے تعمیر کرنے پر پابندیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی زمینوں کو بچانے کے لیے اونچے پلازوں کی تعیمر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ زیرِغور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل محنت کے بعد پشاور کینٹ انتظامیہ سے اس نجی مال کی تعمیر کی اجازت لی ہے۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے۔

Advertisement

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اسمبلی میں کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ ہماری حکومت کو گرائے۔

وزیر دفاع نے معیشت کے حوالےسے کہا کہ رسد اور طلب برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر