Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن واقعے میں ملوث افراد کو پتا ہی نہیں کہ توہین رسالتﷺ کیا ہے ، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

سری لنکن واقعے میں ملوث افراد کو پتا ہی نہیں کہ توہین رسالتﷺ کیا ہے ، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سری لنکن واقعے میں ملوث افراد کو پتا ہی نہیں کہ توہین رسالتﷺ کیا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں کسی کو مذہب کے نام پر بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا کہ جس کو چاہو قتل کردو، جلا دو ، کوفہ والوں سے صرف ناراضگی یہ ہے کہ وہ خاموش رہے ، ہمیں بطور پاکستانی پاکستانیوں کا مقدمہ لڑنا ہے ، کوٹ رادھا کشن میں جس خاتون کو جلایا گیا اس کے پیٹ میں بچہ تھا ، اب کوئی سکون سے نہ بیٹھے یہ آگ سب کے گھر جائے گی ، چالیس سال سے اس آگ کو بھڑکایا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور نے کہا کہ ایک مہمان کو صرف اس لیے جلایا گیا کہ اس نے کام پورا کرنے اور تنخواہ لینے کو کہا تھا ، ایک سال میں 137 شکایات کا حل نکالا ہے ، ہم سب کو سیالکوٹ کا عدنان بننا ہے ، عدنان نے سری لنکن کو بچانے کی کوشش کی ، ہم سب کو مل کر گھر کو جلنے سے بچانا ہوگا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو خوفزدہ پاکستان نہیں دیں گے ، اب قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے جو ہمارا بھی ہے اور اقلیت کا بھی ہے ، رمشا مسیح پر پاکستان کونسل نے کہا تھا کہ یہ ہماری بیٹی ہے ، یہ چند انتہا پسندوں کا ملک نہیں یہ کروڑوں اعتدال پسندوں کا ملک ہے ، ہمارے رہنماؤں کو ایسی گفتگو کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم کسی قاتل کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے قاتل قاتل ہے، سانحہ سری لنکن پر پھر موقع ملا ہے کہ ہم ایک ہوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں ، میں شرمندہ ہوں، پوری قوم کے سامنے گوجرانولہ کے حافظ قرآن سے سری لنکن تک معافی مانگتا ہوں ، پاکستان میں اپنے مقاصد کے لیے توہین رسالتﷺ کا جھوٹا الزام لگانے والے کو بھی اسی قانون کے تحت سزا دی جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سری لنکن واقع میں ملوث افراد کو پتا ہی نہیں کہ توہین رسالتﷺ کیا ہے ، سیالکوٹ واقع میں ملوث لوگوں کو کلمہ نہیں آتا نماز صحیح طرح ادا نہیں کرسکتے ، مشترکہ نعرہ ہے کہ پاکستان میں کسی کو دین کا نام غلط استعمال نہیں کرنے دیں گے ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب انتہا پسندی قبول نہیں کی جائے گی ، چیف جسٹس صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں سانحہ سری لنکن میں ملوث افراد کو لٹکایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر