حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،مشیر خزانہ

Web Desk

07th Dec, 2021. 09:00 pm
وزیر خزانہ

شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین سے ترک کوکا کولا کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت نائب صدر کارپوریٹ افیئرز سنان سیم ساہین نے کی۔

وفد نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جبکہ وفد نے پاکستان میں مشروبات کی صنعت کے پھیلاؤ اور اقتصادی ترقی میں اضافے سے متعلق  سفارشات اور تجاویز دیں۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے کاروباری آسانیوں کے لیے حکومتی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت نے مراعات اور مکمل تعاون فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاری اور برآمدات کی بنیاد پر معاشی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن مراعات فراہم کی جائیں گی۔

Square Adsence 300X250