Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیس بال کھلاڑی یوکی یناگیٹا، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پلئیر بن گئے

Now Reading:

بیس بال کھلاڑی یوکی یناگیٹا، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پلئیر بن گئے

مشہور جاپانی بیس بال کھلاڑی نیپون پروفیشنل باسکٹ بال میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

فوکوکا سوفٹ بنک ہاکس بیس بال کلب کے آؤٹ فیلڈر یوکی یناگیٹا نے گزشتہ روز اپنے کلب سے سال 2022 کا معاہدہ کیا جس کے مطابق انہیں سالانہ 620 ملین ین سیلری دی جائے گی۔

یوکی یناگیٹا کے اس معاہدے کے بعد وہ جاپان کی نیپون پروفیشنل بیس بال لیگ (این پی بی) کی تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

یوکی گزشتہ سیزن میں بھی 610 ملین ین کی تنخواہ لے رہے تھے ، ان کے ساتھ پیسیفک لیگ کے آؤٹ فیلڈر ہائڈیکی میٹسوئی نے بھی گزشتہ سال اپنے کلب سے 610 ملین ین کی تنخواہ وصول کی تھی۔

Advertisement

یوکی یناگیٹا کو سیزن کے دوران بہترین کارکردگی پر بونس بھی دیا جائے گا۔

ہاکس کے 33 سالہ آؤٹ فیلڈر یوکی نے گزشتہ سال بیس بال سیزن میں اپنے کلب کے لئے 300 رنز کے ساتھ 28 ہومرز اور 80 آربی کی تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یوکی جاپان کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

یوکی کو اس خطیر معاوضے کے علاوہ کلب نے 2022 بیس بال سیزن کے لئے اپنی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا ہے۔ اور وہ کلب کے نئے مینجر ہیروشی فیوجی موٹو کے ساتھ نئے سیزن کا آغاز کریں گے۔

اس تاریخ ساز معاہدے کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتائی گئیں۔ یوکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نئے سیزن کے لئے کمر کس لی ہے اور خوب تیاری کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔

یوکی نے مزید کہا کہ میں اپنے نئے مینجر کو جاپان بیس بال لیگ کی فتح کے بعد ہوا میں اچھالنا چاہتا ہوں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر