Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان 7 باتوں سے دور رہیں ورنہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا

Now Reading:

ان 7 باتوں سے دور رہیں ورنہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا
Advertisement

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بند کر دیئے جن میں بھارتی صارفین سر فہرست ہیں۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ کو کروڑوں صارفین رابطہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ایپ جو آپ کو اپنے پیاروں سے رابطے کے لئے بہترین سہولت فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے  بند کئے جانے والے اکاؤنٹ  کے بارے میں کچھ نئے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کےمطابق صرف نومبر میں بلاک کئے جانے والے اکاؤنٹس کی کل تعداد 31 لاکھ سے زائد ہے۔

جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے بلاک کئے جانے والے اکاؤنٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ نگرانی کے دوران یہ اکاؤنٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے اسی بنیاد پر انہیں بند کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے وہ کون سے ضابطہ اخلاق ہیں جن کی خلاف ورزی سے پر آپ کا اکاؤنٹ عارضی یا مستقل بلاک کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

مارکیٹینگ کے لئے بہت زیادہ پیغامات بھیجنا

واٹس ایپ کی جانب سے ایسے نمبر جن سے اشتہار کی غرض سے پیغامات نامعلوم نمبروں پر تواتر کے ساتھ بھیجے جائیں بلاک کر دیئے جاتے ہیں۔

کسی تیسری پارٹی ایپس کا استعمال

واٹس ایپ کے نام سے پلے اسٹور آئی او ایس اسٹور پر موجود ڈاٹس ایپ ڈیلٹا، جی بی واٹس ایپ اور واٹس ایپ پلس جیسے مختلف ایپس پر اکاؤنٹ بنانے پر اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔

پر تشدد ویڈیوز اورجعلی پیغامات

سوشل میڈیا پراس طرح کی خبروں کا قلع قمع کرنا بہت ضروری ہے یہی وجہ ہے واٹس ایپ نے بھی  جعلی ،بے بنیاد پیغامات، خبروں اورتشدد سے بھر پور ویڈیوز کی روک تھام کے لئے بھی سخت قوانین وضع کئے ہیں اسی لئے کسی بھی نمبرسے ایسا مواد بھیجنے والے کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا جاتا ہے۔

Advertisement

رپورٹ یا ایک سے زیادہ بار بند ہونے پر

ایسا نمبر جسے صارفین کی جانب سے کئی بار بلاک کیا گیا ہوبند کر دیا جاتا ہے۔

جھوٹا اکاؤنٹ(فیک اکاؤنٹ)

ایسا اکاؤنٹ جو کسی اورکے نام اور نمبر کو استعمال کر کے بنایا جائے تو اس اکاؤنٹ کی شکایت ملنے پر اسے فوراً بند کر دیا جائے گا۔

کیو نکہ واٹس ایپ کی اس ضمن میں واضح ہدایات موجود ہیں جس کے مطابق کسی اور کا اکاؤنٹ اور تصاویراستعمال کرنا ایک غیر اخلاقی فعل ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بہت زیادہ لنکس یا وائرس بھیجنے پر

Advertisement

ایسا نمبر جو واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہو ئے وائرس یا دیگر لنکس کو بطور پیغام بھیجتا ہے اسے بھی بند کر دیا جاتا ہے۔

دھمکی آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات

واٹس ایپ کے کسی بھی نمبر سے اخلاق سی عاری پیغامات، ویڈیوز،تصاویر،دھمکانے اور ہتک آمیز پیغامات بھیجنے پر بھی اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔

پر تشدد ویڈیوز اورجعلی پیغامات

سوشل میڈیا پراس طرح کی خبروں کا قلع قمع کرنا بہت ضروری ہے یہی وجہ ہے واٹس ایپ نے بھی  جعلی ،بے بنیاد پیغامات، خبروں اورتشدد سے بھر پور ویڈیوز کی روک تھام کے لئے بھی سخت قوانین وضع کئے ہیں اسی لئے کسی بھی نمبرسے ایسا مواد بھیجنے والے کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا جاتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر