Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے بحال کریں؟

Now Reading:

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے بحال کریں؟
واٹس ایپ

واٹس ایپ

اگر آپ کو اپنے واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری بحال کرنا نہیں آتی تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، اس اسٹوری کو پڑھنے کے بعد آپ بھی یہ مہارت حاصل کرلیں گے۔

ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں واٹس ایپ کی مقبولیت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں کیوں کہ یہ دنیا بھر میں رابطہ رکھنے کا بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور صارفین اپنی ضرورت کے تحت اس ایپ سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں لیکن اکثر صارفین واٹس ایپ کے تمام فیچرز سے اب تک واقف نہیں ہیں اوروہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے پریشان ہوجاتے ہیں۔

واٹس ایپ بھی دنیا بھر میں اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس میں ڈیلیٹ کیے ہوئے پیغام کو دوبارہ بحال کرنا بھی شامل ہے۔

حالانکہ یہ کوئی نیا فیچر نہیں لیکن بہت سے صارفین اب بھی اس کا استعمال نہیں جانتے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اس اسٹوری کے ذریعے ہم آپ کو واٹس ایپ کی کچھ تکنیکی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کے پیغامات کو اپنے سرور پر محفوظ نہیں رکھتا بلکہ اس کے لیے صارفین کو گوگل ڈرائیو یا پھر کسی تھرڈ پارٹی کا (جو موبائل کی اپنی انٹرنل ڈیواس بھی ہوسکتی ہے)، سہارا لینا پڑتا ہے جو آپ کے واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری کو محفوظ رکھتا ہے اور اس کے ذریعے ہم واپس اپنی چیٹ ہسٹری بحال بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ایسا کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ انسٹال کرنے کے فوراً بعد اپنے واٹس ایپ کی ہسٹری کو ان ڈیوائس سے منسلک کرنا ہوگا جس میں صارفین کے پاس روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ ہسٹری محفوظ کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔

اگر آپ کی چیٹ ہسٹری کسی وجہ سے ڈیلیٹ ہوجاتی ہے تو فوراً واٹس ایپ ان انسٹال کریں اور چیٹ ہسٹری بحال کرنے کے لیے واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کریں ، اب گوگل ڈرائیو آپ سے پوچھے گا کہ آپ اپنی چیٹ ہسٹری بحال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ، اب آپ کو ’ری اسٹور‘ پر کلک کرنا ہوگا جس سے آپ کی ہسٹری بحال ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر