فیصل آباد میں میٹروپول پلی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کانسٹیبل ظہیر عباس اپنے بھائی کے کیس کی پیروی کرتا تھا، عدالتی فیصلہ خلاف آنے پر مخالف فریق نے مبینہ فائرنگ کروائی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار دونوں حملہ آور ظہیر کے سر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، مقتول ظہیر عباس کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
