Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کی سیکیورٹی خامی دور کردی

Now Reading:

واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کی سیکیورٹی خامی دور کردی
ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے واٹس ایپ کازبردست فیچر

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر میں موجود سیکیورٹی کے دیرینہ مسئلے کو دور کردیا ہے، جس کی مدد سے اب استعمال کنندگان کسی بھی لنک ڈیوائس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں اس مسلئے کا حل پیش کر رہا ہے جس کہ وجہ سے استعمال کنندگان اپنی ڈیوائسز سے باقاعدہ منسلک نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے لنکڈ ڈیوائسز اور استعمال کنندگان کےپیغامات اور چیٹس کا ڈیٹا غلط طریقے سے سنک ( مطابقت) ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اب واٹس ایپ حفاظتی اقدامات کے تحت دوسری ڈیوائسز سے منسلک اکاؤنٹس کو خود کار طریقے سے لاگ آؤٹ کرسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا پر کی جارہی ہے، تاہم واٹس ایپ کے فیچرز اور اس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اس مسئلے کا حل آئی او ایس ( ایپل آپریٹنگ سسٹم) پر بھی متعارف کراچکا ہے۔

 

Advertisement

اس صورت حال میں اگر استعمال کنندہ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لنکڈ ڈیوائسز کے درمیان دیٹا سنکنگ کے دوران کسی مسلئے کا سامنا کرتا ہے تو واٹس ایپ حفظ ماتقدم کے طور پر استعمال کنندہ کو آگاہ کر تے ہوئے اسے خود کار طریقے سے لاگ آؤٹ کر نے کا اہل ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہونے کے اس پیغام کو دیکھنے کے لیے آپ واٹس ایپ سیٹنگز کو اوپن کریں، اس کے بعد لنکڈ ڈیوائس پر کلک کرتے ہی مذکورہ پیغام آپ کے سامنے آجائے گا جو کچھ اس طرح کا ہوگا؛

(Don’t worry: you can relink your devices again in the same section using the QR Code, and your chats and messages will be in sync again and properly.)

’’برائے مہربانی پریشان نہ ہوں، آپ اسی سیکشن میں QR کوڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی ڈیوائس کو ری لنک ( دوبارہ منسلک) کر سکتے ہیں، جس کے بعد آپ کی چیٹ اور پیغامات ایک بار پھر باقاعدگی سے سِنک ہوجائیں گے‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر