ایپل نے حال ہی میں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس 15.2جاری کی تھی اور اب کمپنی آئی او ایس 16 ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ آئی فون سافٹ کے مطابق آئی فون کی اس نئی اپ ڈیٹ میں آئی فون کے نئے ماڈلز کے لیے تو بہت سارے منفرد اور انوکھے فیچر متعارف کریں جائیں گے، لیکن ایپل سیریز کے ابتدائی دس ماڈلز اس نئی اپ ڈیٹ کی سپورٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ ان ماڈلز میں آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس اور آئی فون ایس ای شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 16 کے علاوہ ایپل آئی پیڈ کے لیے آئی پیڈ او ایس 16 کو بھی ریلیز کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اور آئی او ایس 16 کی طرح
آئی پیڈ او ایس 16 میں بھی آئی پیڈ کے پرانے ماڈل نئی اپ ڈیٹ سپورٹ سے محروم رہیں گے۔
نئی اپ ڈیٹ سے محوم رہنے والے ماڈلز میں ایپل آئی پیڈ منی 4، آئی پیڈ ایئر 2، آئی پیڈ ففتھ جنریشن اور 2015 میں لانچ ہونے والے آئی پیڈ پرو ماڈل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے آئی او ایس 15 کی ریلیز کے وقت بھی اس نوعیت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آئی او ایس 14 پر چلنے والے تمام پرانے ماڈل اس نئی اپ ڈیٹ پر نہیں جا سکیں گے، تاہم ریلیز کے بعد یہ سارے ماڈل نئے سسٹم پر اپ ڈیٹ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
