Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی میں پرفارم کرنے سے انکار، معروف گلوکار کے قتل کا حکم

Now Reading:

شادی میں پرفارم کرنے سے انکار، معروف گلوکار کے قتل کا حکم

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے میکسیکو کے بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ “ایل چاپو” کے بیٹے پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شادی میں پرفارم کرنے سے انکار کرنے پر ایک مشہور گلوکار کے قتل کا حکم دیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جوکین آرکیوالڈو گُزمان لوئیرا المعروف ایل چاپو کے بیٹے اوویڈیو گُزمان لوپیز نے میکسیکو کے ایک مشہور گلوکار کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ قتل درحقیقت کیا بھی گیا تھا یا نہیں۔

کئی سالوں سے، میکسیکن فنکاروں اور منشیات فروشوں کے درمیان ممکنہ روابط کے بارے میں افواہیں آتی رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشہور گلوکاروں اور اداکاروں نے منشیات فروشوں کی جانب سے منعقدہ کئی تقریبات میں شرکت بھی کی۔

خیال رہے کہ ایل چاپو اس وقت امریکی ریاست کولوراڈو میں قتل، منی لانڈرنگ، منشیات کی اسمگلنگ، دھوکہ دہی اور منظم جرائم کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

امریکی حکام کی نظر اب ان کے چار بچوں کی طرف ہے، جن میں “ایل راٹن” (دی ریٹ) کے نام سے مشہور 31 سالہ اوویڈیو بھی شامل ہیں، اوویڈیو سینالووا کارٹیل کے ایک اعلیٰ درجہ کے رکن  بھی ہیں۔

Advertisement

ان کے بھائی ایوان آرکیوالڈو گزمان سالازار، جیسس الفریڈو گزمان سالازار اور جوکوئن گزمان لوپیز بھی ان 25 مشتبہ افراد میں شامل ہیں جو امریکی حکام کو مصنوعی افیم کی اسمگلنگ کے لیے مطلوب ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق “گزمان اور لوپیز”  برادران فی الحال سینالووا ریاست میں تقریباً گیارہ میتھامفیٹامائن لیبارٹریوں کی نگرانی کر رہے ہیں جو ایک اندازے کے مطابق 3 سے 5 پزار پاؤنڈز میتھیمفیٹامائن ماہانہ تیار کرتی ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق، نامعلوم گلوکار کے مبینہ قتل کا حکم دینے کے علاوہ، اوویڈیو نے مخبروں اور منشیات کے اسمگلر کے قتل کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ اوویڈیو کو اکتوبر 2019 میں ان کے آبائی شہر کولیاکن سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ زیادہ دیر تک پولیس کی حراست میں نہ رہ سکے۔ گرفتاری کے بدلے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکت کی دھمکی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ فی الحال اوویڈیو کی گرفتاری یا سزا کا باعث بننے والی کسی بھی معلومات کے لیے 5 ملین ڈالرز (3.8 ملین یورو) تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر