
سراج الحق نے کہا ہے کہ جاگیردار اور وڈیرے ملک کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے ملک میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ نہیں چاہتی کہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی ہو۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالوں میں ادارے تباہ، معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، جاگیردار اور وڈیرے ملک کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے وقت بے وقت بلدیاتی اداروں کو مختلف تجربات کی بھینٹ چڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے بلدیاتی اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹ دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلسل مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کا مطالبہ کررہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن بروقت اور شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں، بلدیاتی ترقیاتی فنڈز بغیر کسی سیاسی تفریق کے جاری ہوں۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی شفاف بلدیاتی الیکشن چاہتی ہے، عوام جماعت اسلامی کو موقع دیں اور آزمائی ہوئی جماعتوں کو مسترد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News