بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد کراچی میں بھی آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ہوئی ہے جس سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ہیں، زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی میں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ دوسری جانب پشین، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ میں بارش نے طویل خشک سولی کا خاتمہ کردیا ہے۔
کراچی کا موسم:
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی، آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کا موسم:
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔
آج اتوار کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اٹک و گردونواح کا موسم:
اٹک شہر وگردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اٹک میں طویل خشک سالی کے بعد بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، حالیہ بارش گندم کی فصل ک ےلئے انتہائی مفید قرار ہے۔
بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں گیس بھی بند یہوگئی ہے۔
کوئٹہ کا موسم:
کوئٹہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت02، قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارکھان میں06 ،گوادر میں14 ،جیونی میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے آج سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات مالا کنڈ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو نیلم، روالاکوٹ، باغ، نتھیا گلی، گلیات، ہنزہ، گلگت بلتستان، چترال اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News