Advertisement

شاہ محمود قریشی دورہ بیلجیئم مکمل کرکے وطن روانہ

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنی ہم منصب صوفی ولمس کی دعوت پر دورہ ء بیلجیئم مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

برسلز انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورے کے دوران بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ صوفی ولمس سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ ء خیال کیا جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور شامل تھے۔

وزیر خارجہ نے برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل “جینز اسٹولٹن برگ” کے ساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی روایت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ و نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ” پاک – ای یو اسٹریٹیجک مذاکرات” کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کی، دونوں شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے پاک ای یو اسٹریٹیجک مذاکرات کی نوعیت اور تفصیلات  سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے بیلجیئم اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے ساتھ ہونیوالے اسٹریٹیجک مذاکرات  کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں مقیم صحافیوں کے ساتھ بھی  ملاقات کی اور انہیں دورہ ء بیلجیئم کے اغراض و مقاصد اور مختلف شخصیات کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ مختصر دورہ ء بیلجیئم آئندہ آنے والے وقتوں میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کریگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version