Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کار آئیں ان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، عبد القیوم نیازی

Now Reading:

سرمایہ کار آئیں ان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ سرمایہ کار آئیں ان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری مکرم جاہ انصاری کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے وژن پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ آسان کاروبار پروگرام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس پروگرام کے ذریعے سو سے زائد ریگولیٹری ریفارمز متعارف کی جا چکی ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ آسان کاروبار پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سرمایہ کاروں  کو سہولت اور معاشی ترقی فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سرمایہ کار آئیں ان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا جبکہ سیاحت، ہائیڈل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں مکمل بحال
آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات طے
معرکۂ حق: افواج پاکستان کی عظیم فتح پر پرجوش نغمہ جاری
ایران میں پھنسے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر