Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن شہری کیخلاف ورکرز کو کس نے اکٹھا کیا اور اکسایا؛ پتہ چل گیا

Now Reading:

سری لنکن شہری کیخلاف ورکرز کو کس نے اکٹھا کیا اور اکسایا؛ پتہ چل گیا
سانحہ سیالکوٹ

سیالکوٹ

Advertisement

ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے خلاف ورکرز کو کس نے اکٹھا کیا اور اکسایا اس کا پتہ چل گیا ہے۔

سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کمارا کے خلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں صبور بٹ ملوث ہے، واقعے سے پہلے پریانتھا کمارا نے اسٹیچنگ ہال کادورہ کیا تھا، تصویرمیں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ملزم اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے اس سے تفتیش جاری ہے جب کہ دیگرمرکزی ملزمان کے کردار کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی سخت مذمت کی گئی اور اظہار کیا کہ یہ اسلام کے امن و سلامتی کے اصل تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان  اقلیت سے تعلق رکھنے والے ہر باشندے کو حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کاپابند ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  وہ تمام افراد جو اس گھناؤنے جرم میں گرفتار ہیں، ان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ کابینہ نے ملک عدنان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور سراہا جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر