Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ہم بھی بھرپور جواب دیں گے، نصیرالدین شاہ

Now Reading:

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ہم بھی بھرپور جواب دیں گے، نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی کوشش کی توپھر مسلمان بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی کی حکومت میں بھارت کے مسلمانوں کو پسماندہ بنایا اور انہیں غیر ضروری قرار دیا جارہا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے کہ مسلمانوں کو بھارت میں زندگی کے ہر شعبے میں دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے۔ ایک منظم سازش کے تحت بھارتی مسلمانوں کو غیر محفوظ کیا جارہا ہے۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کے مسلمانوں میں ڈر پیدا کیا جارہا ہے لیکن ہمیں اس صورت حال سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے: انتہاپسندوں ہندوؤں کی تاریخی عید گاہ پر قبضے کی دھمکی

Advertisement

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور جبری مذہب تبدیلی کے بیانات پر نصیر الدین شاہ نے کہا کہ 20 کروڑ سے زائد مسلمانوں کا تعلق اسی مٹی سے ہے، ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں رہیں گے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ میں خود کو خوفزدہ محسوس نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے، لیکن میں اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہوں۔

بھارت میں ہم اپنے گھر، اپنے خاندان، اپنے بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، اگر ہم ہر کوئی کڑا وقت آتا ہے تو پھر ہم بھی جواب میں لڑیں گے۔ یہاں خانہ جنگی ہوگی۔

مزید پڑھیے: ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں درگاہ کی بے حرمتی

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مہم پر مودی کو کوئی پرواہ نہیں لیکن وہ کم از کم منافق نہیں، کیونکہ مودی ان تمام انتہا پسندوں کو سوشل میڈیا پر فالو کرتا ہے۔

مودی پر تنقید کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ہمارا لیڈر ہر زیادتی پر خاموش رہتا ہے اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ اسے سب کی فکر ہے۔

Advertisement

انٹرویو کا پس منظر

2 ہفتوں قبل بھارت کے شہر ہریدوار میں ہندو انتہا پسندوں کی ایک تقریب ہوئی تھی ، جس میں ہندو مقررین نے شرکا میں انتہا پسندی کے جذبات کو ابھارتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نسلوں تک کو ختم کردیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے چل بسیں
گلوکارہ روشن آراء بیگم کو دنیا سے گزرے 42 سال بیت گئے
معروف شاعر پطرس بخاری کی 64 ویں برسی
معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کا معاوضے کیلئے جنازے میں شرکت کا اعتراف
بھارتی اداکار یوونراج نیتھرون کینسر کے باعث چل بسے
روحانی تسکین اور لوگوں کی مدد نے ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی، ماہرہ خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر