Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای ملازمین کیلیے بڑا ریلیف، ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافہ

Now Reading:

یو اے ای ملازمین کیلیے بڑا ریلیف، ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافہ
متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے نیا شیڈول متعارف کرواتے ہوئے ملازمین کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملازمین کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے اور ان کے لیے نیا شیڈول متعارف کروایا ہے جس کے تحت انہیں ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کرنے کا موقع ملے گا۔

یو اے ای نے ملازمت پیشہ افراد کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور جمعہ کو ہاف ڈے ہوگا یعنی تمام ملازمین پورے ہفتے میں صرف ساڑھے 4 دن کام کریں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ صرف 8 گھنٹے کام کریں گے اور ان کے دفتری اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 3 بجے رکھے گئے ہیں۔

اس کے برعکس جمعہ کو ملازمین صرف ساڑھے 4 گھنٹے کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک رکھے گئے ہیں جب کہ جو لوگ جمعہ کے روز دفتر نہیں آنا چاہتے ان کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے کی سہولیت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ متحدہ عرب امارات: عوام جلد ہی ٹرینوں کے ذریعے سفر کرسکیں گے

Advertisement

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کا اطلاق اگلے سال سے ہوگا اور ملک کے تمام وفاقی اداروں کو یکم جنوری 2022 سے ان اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ کے خطے کے لیے ایک بجکر 15 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کے لیے طویل ویک اینڈ رکھنے کا مقصد کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی اماراتی حکومت نے ملک بھر میں سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے میگا ریلوے پروگرام لانچ کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں عوام جلد ہی ٹرینوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان، ہیلی کاپٹر حادثہ، بحرالکاہل میں عملے کی تلاش جاری
بھارت میں ہونے والے انتخابات کی پول کھل گئی
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ عہدے سے مستعفی
قرض کیلئے خاتون مردہ ماموں کو بینک لے آئیں، ویڈیو وائرل
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر