Advertisement

کمنشر لاہور کا آلودگی کے حوالے سے اچانک دورہ

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سمن آباد و گرد و نواح کے علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا ہے۔

محمد عثمان نے سمن آباد موڑ، گول چکر اور سمن آباد ہسپتال کا دورہ کیا، سمن آباد میں سڑک پر موجود عمارتی ملبہ کوہٹانے کیلئے بارہ گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ اپنی عمارت کے گرد آلود ملبے کو سڑک کے کنارے ڈھیر لگائے۔

انہوں نے سمن آباد ہسپتال کی لیبارٹری میں جا کر وہاں پر ہونے والے ٹیسٹوں کا ریکارڈ چیک کیا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں یا نہیں اور شہریوں کیلئے سہولت کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع ہر کمشنر لاہور نے گھر گھر انسداد ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا، اپنے دورے کے دوران انسداد ڈینگی ٹیموں کے ریکارڈ چیک کیا اور اہلِ محلہ سے بھی ان کی شکایات بھی دریافت کیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے دورے میں ان کے ہمراہ ایل ڈبلیو ایم سی ہیلتھ  و دیگر کے افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version