Advertisement

بغیر پڑھے ہم سے بل منظور کراوانا مناسب رویہ نہیں، اسامہ قادری

ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا ہے کہ بغیر پڑھے ہم سے بل منظور کراوانا مناسب رویہ نہیں۔

اسامہ قادری نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے ہم سے بل منظور کراوانا مناسب رویہ نہیں، ہمیں معلوم ہونا چاہیئے بل میں کیا لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر دیکھے بل کو سپورٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو بے خبر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما اقبال محمد خان نے بھی منی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال سے حکومت کے اتحادی ہیں مگر بہت سے معاملات پر مشورے نہیں لیے جاتے، منی بجٹ پر بھی ہم سے مشورہ نہیں لیا گیا جس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے بھی بل پر بہت سے تحفظات ہیں، عوام ہم سے سوالات کرتے ہیں ہم نے ان کو بھی جواب دینا ہوتا ہے۔

Advertisement

 ایم کیو ایم کے رہنما اقبال محمد خان نے مزید کہا کہ بل پر ووٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ ابھی  نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version