Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے اپنا پہلا منی لانڈرنگ کا مقدمہ جیت لیا

Now Reading:

ایف بی آر نے اپنا پہلا منی لانڈرنگ کا مقدمہ جیت لیا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اپنا پہلا منی لانڈرنگ کا مقدمہ جیت لیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دو ارب روپے اکاؤنٹس اور ریکارڈ کے بغیر رکھنے والے تاجر کو عدالت نے سزا سنا دی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق عدالت نے باجوڑ کے حبیب اللہ کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پر سزا سنائی۔

ایم ایس رائے ٹریڈنگ کمپنی کے مالک نے 2015 میں صرف 1 لاکھ 93 ہزار ٹیکس ادا کیا، حقائق سامنے آنے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے جرائم سامنے آگئے۔

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری پر مذکورہ تاجر کے بینک اکاؤنٹ مجمند کر دیئے اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزم پر مقدمہ چلایا گیا۔

Advertisement

عدالت سے ملزم کو ایک سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے 2 ارب روپے کے اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے  خزانہ  میں  انکشاف ہواتھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے کسی ایک کیس میں بھی سزا نہیں ہوئی۔

قائمی کمیٹی کے اجلاس میں  بتایا گیا تھا  کہ فیٹف کے بعد پشاور میں ایک کیس پر سزا ہوئی، جبکہ ۱۰۰ سے زائد کیسز  اب تک عدالتوں میں ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ  2018سے اب تک 215ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر