Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسنیپ چیٹ سے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروادیا گیا

Now Reading:

اسنیپ چیٹ سے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروادیا گیا
Advertisement

 یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک کی طرح اسنیپ چیٹ بھی اپنے پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو ان کے فن کا معاوضہ ادا کرےگا۔

کانٹینٹ کے عوض پیسے دینے کا آغاز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کیا تھا لیکن اس کے بعد بہت سی کمپنیاں اس ڈور میں شامل ہوگئیں۔ مونیٹائزیشن(کانٹینٹ کے عوض دی جانے والے مالیاتی فوائد) کی اس دوڑمیں اب ایک اور پراناسوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ بھی شامل ہو گیا ہے۔ جو اپنے نئے ٹول ’ لینسز‘ اور پہلے سے موجود لینس فیسٹ کے فیچر Spectacles کے تحت اے آر ’ آگمینٹڈ ریئلٹی‘ کے تخلیق کاروں کو مونیٹائزیشن کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں لینسز کے لیے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں جن میں ’ کسٹم لینڈ میکرز‘ بھی شامل ہے جو اسنیپ چیٹرز( اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے) کو لوکل لینڈ مارک ( کوئی مشہور جگہ ) کو آگمینٹڈ ریئلٹی تجربے کے ساتھ  بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ جب کہ تخلیق کار چاہے تو اپنے گھر کے کسی حصے میں لینسز کو Spectacles کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں ، جس سے انہیں آگمنٹٹڈ ریئلٹی کا ملٹی یوزر تجربہ ملتا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے درج ذیل لینس کری ایٹرز کے لیے مونیٹائزیشن ( پیسے کمانے) کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

لینس کال ٹو ایکشن : یہ ایک نیا فیچر ہے جو تخلیق کاروں کو لینس میں لنکس شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کی بدولت اسنیپ چیٹرز کے لیے منزل تک کا سفر آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

گفٹنگ: یہ ٹول لینس کری ایٹرز کو اسٹوری ریپلائیز کے ذریعے اسنیپ چیٹرز سے مدد حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لینس کے تخلیق کار اسٹوری ریپلائیز کے ذریعے ملنے والے تحائف کے ریونیو میں سے اپنا حصہ وصول کر سکتے ہیں۔  تاہم یہ فیچر فی الحال امریکا کے کے لیے دست یاب اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔

اسنیپ چیٹ کی جانب سے لینس فیسٹ کے لیے درج ذیل نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

لینسز

اسنیپ نے لینس اسٹوڈیو کے لیے ورژن 4.10 اپ ڈیٹ  لانچ کیا ہے، یہ اس کا اے آر تخلیق کرنے کا سافٹ ویئر ہے۔ یہ ٹول استعمال کنددگان کو اسنیپ چیٹ، اسنیپ کیمرہ اور Spectacles اور کیمرہ کٹ کے ذریعے دوسری ایپلی کیشنز میں لینسز اور فیچر تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

کسٹم لینڈ مارک

اسنیپ نے 2019 میں لینڈ مارک اوور 2020 میں لوکل لینسز لانچ کیے تھے۔ جن کی بدولت آگمینٹڈ ریئلٹی کو دنیا بھر کے درجنوں مقبول ترین مقامات پر لیئرنگ (کمپیوٹر گرافکس میں ایک ڈرائینگ میں منطقی طور پر تعلق رکھنے والے منطقی ایلیمنٹس کی گروپ بندی) کرتا ہے۔  تخلیق کار تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ کسٹم لینڈ مارک بنانے اور مقامی لینڈ مارکس کو اے آر اٹریکشنز میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر