Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویزنے سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ٹورازم ٹرین چلانے کا انتظام کیا ہے

Now Reading:

پاکستان ریلویزنے سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ٹورازم ٹرین چلانے کا انتظام کیا ہے

پاکستان ریلویزنے موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی اور ریل کے ذریعے بالخصوص سیاحت کے لیے راولپنڈی سے اٹک سٹی اور نوشہرہ تک ٹورازم ٹرین چلانے کا انتظام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورازم  ٹرین تین دسمبر سے دس دسمبر تک چلائی جائے گی، جس میں ملکی اور غیر ملکی مسافر شامل ہوں گے ۔

 یہ ٹرین اٹک خورد سے نوشہرہ تک چلائی جائے گی، جس میں مختلف اسٹیشنز کی سیر اور ان کے بارےمیں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

برطانیہ امریکہ ،ا سپین، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس کے 35 اسٹیم انجنوں کے شوقین اور فوٹو گرافر اس ٹرین کے ساتھ ہیں اور مختلف دلکش نظاروں کی منظر کشی کر رہے ہیں۔

وزرات ریلویز کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے ،پولیس، صوبائی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا سکے اور اسے ایک بڑی کامیابی بھی بنایا جا سکے۔

Advertisement

تقریب وزیر ریلویز اعظم خان سواتی، اور حبیب الرحمان گیلانی، سیکریٹری/چیئرمین ریلویز کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ہے۔

 پاکستان ریلویزہیڈ کوارٹر آفس راولپنڈی ڈویژن ، اور وزارت ریلویز کی نگرانی میں یہ سفاری ٹرین چلائی جارہی ہے۔

ترجمان وزارت ریلویز نے امید کا اظہار کیاہےکہ ایک بار جب یہ سفاری ٹورسٹ ٹرین کامیاب ہو جاتی ہے تو مستقبل قریب میں بہت سے دیگر یورپی اسٹیم انجنوں کے شوقین افراد پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ پاکستان میں سیاحت کو بحال کرنے اور دنیا میں ملک کا ایک سافٹ امیج بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر