Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد جنرل بپن راوت زندہ تھے ؟ ویڈیو وائرل

Now Reading:

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد جنرل بپن راوت زندہ تھے ؟ ویڈیو وائرل
جنرل بپن راوت

جنرل بپن راوت

بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس وقت ان کی ہلاکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ٹرینڈ چل رہے ہیں جس میں ’ہیلی کاپٹر کریش‘ بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے دوران ہی ہیلی کاپٹر حادثے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں ہوا میں ہیلی کاپٹر میں لگنے والی آگ سمیت ، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیوز شامل ہیں۔

Advertisement

جنرل بپن راوت کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے فوراً بعد ریسکیو کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7،8 ریسکیو اہلکار انہیں ایک چادر میں ڈال کر لے جارہے ہیں ، ویڈیو میں بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور ان کی ہلاکت حادثے کے وقت ہی ہوگئی تھی۔

اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی تھی جو تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر