گوا میں کرسچیانو رونالڈو کا مجسمہ نصب کرنے پر تنازع

پرتگال سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فٹ بالرکرسچیانو رونالڈو کا دھاتی مجسمہ بھارتی ریاست گوا میں نصب کرنے پر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے مجسمے کی تنصیب کو مقامی کھلاڑیوں کی تذلیل قرار دیا۔
بھارتی ریاست گوا کے ایک قصبے کالنگوٹ کے رہائشیوں نے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ مجسمے کے مقام پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
کرسچیانو رونالڈو کا یہ مجسمہ گزشتہ ہفتے ہی نصب کیا گیا تھا اور اس کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ نے جس کھلاڑی کا مجسمہ نصب کیا ہے اس کا ملک ہماری ریاست پر قابض رہا ہے اور ہم نے 1961 میں اس سے آزادی حاصل کی تھی۔
Advertisement
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے یہ مجسمہ نصب کر کے مقامی کھلاڑیوں حوصلہ شکنی کی ہے اور بھارت کے اسٹارز کھلاڑیوں کی تذلیل کی ہے۔
گوا سے ہی تعلق رکھنے والے بھارت کے سابق فٹ بال کھلاڑی مکی فرنینڈو نے مجسمے کی تنصیب پر کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ رونالڈو دنیائے فٹ بال کا بہترین کھلآڑی ہے۔
مکی فرنینڈو کے مطابق یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے اس سے مقامی کھلاڑیوں میں احساس محرومی جنم لے گا۔
مکی فرنینڈو نے مزید کہا کہ اس کی جگہ مقامی کھلاڑی کا مجسمہ لگایا جاتا تو اس سے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی۔
بی جے پی کے مقامی وزیر مائیکل لوہو نے اس تنازع پر کہا کہ ہم اپنے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
Advertisement
وزیر کے مطابق کرسچیانو رونالڈو کا مجسمہ لگانے کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ مقامی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ان کے مجسمے کو دیکھ کر میدان میں ان جیسا بننے کی کوشش کریں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

