Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف گھیرا تنگ

Now Reading:

متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف گھیرا تنگ

سپریم کورٹ کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بے ضابطگیوں پر سوموٹو نوٹس کے معاملے پر ایف آئی اے ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

تحقیقاتی ٹیموں نے 73 آڈٹ پیرا پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ جس کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر ناجائز قابض افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

تحقیقات کا عمل شروع ہوتے ہی ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17  میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 35 کنال اراضی واگزار کروالی۔

واگزار زمین کی مالیت 300 ملین ہے جس پر چار دیواری میں پلاٹنگ کی گئی تھی۔

مذکورہ جائیداد کا قبضہ موقع پر ہی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement

چکوال سے بھی 507 کا کنال زرعی زمین واگزار کروا لی گئی، ایف آئی اے کی ٹیم نے چکوال ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر  اس گم شدہ زمین کو واگزار کروایا۔

مزید کارروائی میں چکوال سٹی میں تھنیل روڈ پر اوقاف کی اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائی میں ایک اور قبضہ کی گئی ایک کنال کمرشل زمین کو قبضہ مافیہ سے چھڑوایا جس کی مالیت 30 ملین ہے۔

تلہ گنگ میں ای ٹی پی بی کی جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ 135 کنال 13 مرلہ زرعی اور رہائشی اراضی جس کی مارکیٹ ویلیو (55.13 ملین) ہے کو واگزار کروایا گیا۔

مزید کارروائی میں صرافہ بازار راولپنڈی میں گم شدہ زمین کو تلاش کیا گیا جس پر غیر قانونی  تعمیر شدہ عمارت (مالیتی تقریبا دس ملین) تعمیر  تھی۔

مذکورہ عمارت کو راولپنڈی ایڈمنسٹریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ  راولپنڈی کے افسران کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے  سیل کر دیا گیا۔

Advertisement

راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم اضلاع میں  تعینات کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کی بازیابی کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہوتے ہی مزید بےضابطگیوں کے  انکشافات متوقع ہیں۔

اب تک ایف آئی اے اسلام آباد نے 50 کروڑ سے زائد کی زمین کو واگزار کرا کر متروکہ وقف املاک بورڈ عملے کے حوالے کی ہیں۔

ناجائز قبضہ کرنے والے چار افراد پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر مزید سخت  کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے  ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو  تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر