Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر سے رابطہ کیا اور سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ انہوں نے آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی اور  بتایا کہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی عوام کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ واقعے میں ملو ث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔

انہوں نے سری لنکا کے صدر کو بتایا کہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:یقین ہے عمران خان سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم

Advertisement

واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا جس میں سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ بعد ازاں رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادی گئی۔

اجلاس کے دوران تفتیشی افسران نے بتایا تھا کہ سری لنکن منیجر فیکٹری میں نظم و ضبط کے پابند تھے، ان کی اس پابندی کے باعث کئی فیکٹری ملازمین ان کے خلاف تھے، چند روز میں غیر ملکی افراد کا ایک وفد فیکٹری کا دورہ کرنے آنے والا تھا، اس حوالے سے انہوں نے تمام مشینوں کی صفائی کرنے اور غیر ضروری چیزوں کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

سری لنکن مینیجر نے ایک پمفلٹ کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی جس میں مبینہ طور پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعے کی بنیادی وجہ یہی بات بنی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، وزیرداخلہ سندھ
قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی پر آزاد کمیشن کا مطالبہ کرنے والے تھے، عمر ایوب
فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر
آصفہ بھٹونےقومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھالیا
پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر