Advertisement

‘کے پی کے میں تبدیلی کا جنازہ نکل گیا’

عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ کے پی میں تبدیلی کا جنازہ نکل آیا دھند میں نتائج گمُ ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور ترجمان عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کے پی انتخابات کےبعد عمران خان اور ان کے چمچوں کی خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم دیکھ لیا، نتائج کے بعد اگر کچھ شرم ہوتی تو عمران خان استعفی دے دیتے۔

انہوں نے کہاکہ  ہرگلی محلے سے حکومت سے استعفی کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے،  کے پی تبدیلی کی تدفین پنجاب میں کرے گی ،  حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتے کیونکہ پنجاب میں حکومت کی قبر کھد جائے گی۔

عظمی بخاری نے کہاکہ حکومت نے پنجاب میں گھبرانا نہیں ہے تبدیلی کا اچھا جواب دیں گے،  شہباز گل کی باتوں کو سیریس نہیں لیتے بلو دا بیلٹ گفتگو کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

Advertisement

پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ ہماری شادیاں اور فنگشن کھلے عام ہوتے ہیں سب کچھ سامنے ہوتاہے، آپ کو شرم نہیں آتی خاتون کو تسمے سے باندھنے کی بات کرتے ہیں، یہ ہے نئے پاکستان کے ترجمانوں کی ٹیم ، فرعون کو انجام دیکھنا پڑا آپ کو بھی دیکھنا پڑے گا۔

مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ عوام نے آپ کو تسمے کے قابل نہیں کل رات کے پی عوام نے جوتے کے نیچے مسلا ہے، شہبازشریف کے ثبوت کورٹس کیوں نہیں لے کر جاتے لندن کورٹ میں بھی آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ہے، لندن ہائی کورٹ کو بھی شہزاد اکبر کے ثبوتوں کو جوتے کے نیچے رکھا، یو کے یو اے ای اور پاکستان کے تمام ریکارڈ کو لندن میں کھولا گیا پھر شہبازشریف کو کلین چٹ دی۔

عظمی بخاری نے کہاکہ مہنگائی ختم نہیں کر سکتے بے روزگاری کہاں پہنچا دی ، بجلی کی قیمت میں چار روپے سے زائد اضافہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب اور ای وی ایم سے اقتدار میں دوبارہ آنا چاہتے ہیں احتساب کا ڈھول اب کوئی نہیں سنے گا،  پوری دنیا و عوام کہتی ہے آپ کی سرکار کرپٹ ہے آپ  تو زکوہ کے پیسے کھا گئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل اور وزیراعظم سیاست کے میدان سے ذلیل و خوارہوکر گر چکے ہیں، مشورہ ہےکہ  اتنا گریں کہ لوگ آپ کو پہچان سکیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version