Advertisement

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ کا اومیکرون وائرس پر نیا بیان سامنے آ گیا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی چیف سائنٹسٹ نے کہا ہے کہ اومیکرون وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے۔

چیف سائنٹسٹ سونیا سوامی ناتھن کے مطابق اس وائرس سے بچاؤ کے لئے ہمیں مظبوط حکمت عملی بنانا ہو گی، اور عالمی برادری کو دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون سے بچاؤ کے لئے ڈبلیو ایچ او نے پوری دنیا کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک اپنے ملک میں صحت کی سہولیات میں اضافہ کریں تاکہ لوگوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرح ہم سب پریشان ہیں ، لیکن ہمیں گھبرانا نہیں ہے اور اس مرض سے بچاؤ کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے وائرس کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں جو ساؤتھ افریقہ میں نمودار ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک میں پھیل گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا جس طرح عالمی برادری نے ڈیلٹا ویرئینٹ کا مقابلہ کیا اس طرح اب اس اومیکرون کو بھی شکست دینا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اومیکرون تین گنا زیادہ خطرناک ہے .

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version