
پاکستان پیلپز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کر کے وزیر اعظم عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں، پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کل 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
پاکستان پیلپز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کا تسلسل اب موجودہ حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News