Advertisement

سانحہ اے پی ایس پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا بیان

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے لازوال قربانیاں دیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، سانحہ اے پی ایس میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 16دسمبر کے دن معصوم جانوں کی شہادت نے قوم کو غم میں مبتلا کیا، بزدل دشمن نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں پر قیامت ڈھا دی۔

 اُنہوں نے کہا معصوم بچوں کے بہنے والے خون نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد کیا، قوم نے اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دی، شہداء کو خراج عقیدت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے خُدا شہدا آرمی پبلک سکول کے درجات بلند فرمائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version