Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 133 ضمنی انتخاب معرکہ: ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک فتحیاب

Now Reading:

این اے 133 ضمنی انتخاب معرکہ: ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک فتحیاب

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور تمام 254 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کا ٹرن آوٹ 18.59  فیصد رہا، 50936 مردوں اور 30959 خواتین نے ووٹ کاسٹ کئے۔ جبکہ خارج ہونے والے ووٹوں کی تعداد 898 رہی ہے۔

حلقے میں 440485 ووٹ میں سے 80997 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی رکھتے ہیں۔

حلقے میں قائم 254 پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔

مرد و خواتین کے لیے الگ الگ 200 جبکہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے133  پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ووٹنگ کے اختتام پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے بنائے گئے کیمپ آفس میں نتائج اکٹھے کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آر او آفس میں نتائج دیکھنے کے لیے پروجیکٹر لگا دیے گئے ہیں، پریزائڈنگ افسران اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آر او آفس میں جمع کرائیں گے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے حلقے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ  حلقہ این اے 133 میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان کڑا مقابلہ تھا، تاہم اب لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی سے بازی لے جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر