Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک دن میں 40 سگریٹ پینے والا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟

Now Reading:

ایک دن میں 40 سگریٹ پینے والا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ سال قبل انٹرنیٹ پر ایک بچے کی تصاویر خوب وائرل ہوئی تھی جن میں وہ مزے سے سگریٹ کے کش لگاتا ہوا نظر آرہا تھا۔

تاہم، اب ایک دن میں 40 سگریٹس پینے والا یہ بچہ یکسر بدل چکا ہے اور اسے پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

سماٹرا، انڈونیشیا سے تعلق رکھنا والا اردی رجال جو سگریٹ نہ ملنے پر اپنا سر دیوار سے ٹکرا دیا کرتا تھا، اب اس عادت سے کامیابی کے چھٹکارہ پا چکا ہے۔

Ardi Rizal

یہ لڑکا ایک دہائی قبل عالمی سرخیوں میں آیا تھا۔ اسے نشے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے انتہائی ماہرانہ نگہداشت کی ضرورت تھی،  کیونکہ اس کے والدین کو ڈر تھا کہ نیکوٹین کے بغیر اردی خود کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

Advertisement

Ardi Rizal

اردی نے 2017 میں سی این این کو بتایا تھا کہ “میرے لیے اسے روکنا مشکل ہے۔ میں تمباکو نوشی نہ کروں تو میرے منہ کا ذائقہ کھٹا ہوجاتا ہے اور میرا سر چکراتا ہے۔”

اس کا حل روزانہ درجنوں سگریٹس کے طور پر سامنے آیا تھا، تاہم اردی کو اب طرز زندگی میں تبدیلی کی اشد ضرورت تھی۔

Ardi Rizal

اردی کی خوراک کو تازہ مچھلی، پھل اور سبزیوں سے بدل دیا گیا ہے۔ جس نے نہ صرف اردی کو صحت مند بنا دیا ہے بلکہ اب وہ خوش بھی ہے۔

اردی نے مزید کہا کہ “میں اب خوش ہوں۔ میں زیادہ پرجوش محسوس کرتا ہوں، اور میرا جسم تازہ محسوس کر رہا ہے۔”

Advertisement

اردی 18 ماہ کی عمر میں سگریٹ نوشی کا عادی اس وقت سے بن گیا تھا، جب اس کے والد نے ازراہِ مزاق اسے ایک سگریٹ پکڑائی اور یہ وہ لمحہ تھا جب اردی سگریٹ نوشی کے شکنجے میں جکڑ گیا۔

Ardi Rizal

عادت چھڑوانے کی کوشش کی گئی تو اردی نے خود کو نقصان پہنچانا اور شدید غصہ کرنا شروع کر دیا تھا، اس کے والدین پریشان تھے اور سمجھ نہیں پارہے تھے کہ اسے کس طرح سنبھالنا ہے۔

اردی کے والد ڈیان نے 2013 میں ڈیلی میل کو بتایا کہ “جب اردی نے پہلی بار سگریٹ نوشی چھوڑی تو وہ بہت سارے کھلونوں کا مطالبہ کرنے لگا۔ اس نے اپنا سر دیوار میں مارنا شروع کر دیا۔ وہ پاگل ہوگیا تھا، سگریٹ نہ ملنے کی صورت میں خود کو زخمی کر رہا تھا۔ اس لیے میں اس کے غصے اور اس کے رونے کی وجہ سے اسے سب سے پہلے سگریٹ دیتا ہوں۔”

Ardi Rizal

تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ “اب میں اسے سگریٹ نہیں دیتا لیکن وہ بہت کھاتا ہے۔ گھر میں بہت سارے لوگوں کے رہنے کی وجہ سے اسے کھانا حاصل کرنے سے روکنا مشکل ہے۔”

Advertisement

اب جبکہ تمباکو نوشی کی لت پیچھے چھوٹ چکی ہے، اردی نے اسے ایک نئی لت سے تبدیل کر لیا ہے اور جنک فوڈ سے محبت پیدا کر لی ہے، جس کی وجہ سے اس کے والدین کو اب ایک ماہر غذائیت کی خدمات لینی پڑ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟
آم کی ایک قسم کا نام ’’چونسا‘‘ کیوں پڑا؟ حیران کن انکشاف
عید پر ڈاکوؤں نے کیک اور حلوہ بھی لوٹ لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر