
وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے ٹراما سینٹر کراچی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، عابد ستی ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر نے گزشتہ رات گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپس آنے والے پارٹی کے کارکنان کے جامشورو کے مقام پر پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
سعید غنی نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل اور انہیں ان کی صحتیابی تک مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
صوبائی وزیر نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل صحتیابی تک ان کو تمام تر طبی امداد فراہم کرے گی۔
قبل ازیں صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے پرانا گولیمار سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مولا بخش کی رہائش گاہ پہنچ گئے، سعید غنی نے شہید ہونے والے کارکن مولا بخش کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مولا بخش ایک بہادر اور نڈر جیالا تھا، دکھ و غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی مولا بخش کے سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے، اللّٰہ رب العزت مولا بخش کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر مرزا مقبول، آصف خان، عابد ستی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News