Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، مشیر تجارت

Now Reading:

پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، مشیر تجارت
عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ماہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں، نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا۔

انکا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا تاہم درآمدات کے اعدادوشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مشیر تجارت فون نے میک ان ہاکستان پالیسی کے حوالے سے لکھا تھا کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے، اسی عرصے میں 7.93 ملین فور جی موبائل بھی فون بنائے گئے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید لکھا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9.45 ملین موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر