وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری کسی بھی دوسرے پاکستانی سے زیادہ محب وطن ہے اور آج تک کسی دہشت گردی میں کسی مسیحی کا نام نہیں آیا۔
اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے، پاکستان کی مسیحی برادری کسی بھی دوسرے پاکستانی سے زیادہ محب وطن ہے، آج تک کسی مسیحی کا نام کبھی دہشت گردی کے معاملے میں نہیں آیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مسیحی کمیونٹی بڑی محنتی طبقہ ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ شام ڈھلتے ہی چھوٹا موٹا کام کرلیتے ہیں، میں نے آج تک کسی مسیحی کو سڑک پر بھیک مانگتے نہیں دیکھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں باہر سے آ کر لوگوں نے محل بنا لیے ہیں لیکن مسیحیوں کی بستی کچی کی کچی ہے، مسیحی برادری کے لیے پکی چھتوں کے گھر کا انتظام کر کے دوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس ملے گی
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نالہ لئی منصوبے کے لئے 100ارب ،رنگ روڈ کے لیے 30ارب اور ماں بچہ اسپتال منصوبے کے لیے 60 ارب منظور کروائے ہیں، زندہ رہا تو اسلام آباد میں مسیحیوں کے لیے خصوصی کالونی دے کر جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
