Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر صاحب بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، عمران خان صاحب اب اس تماشے کو بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ نیب کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا، عمران خان 3 سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، شہبازشریف نے جو منصوبہ لگایا اس پر انکوائری کھولی گئی جس منصوبے سے عوام کا فائدہ ہوا اس پر کیس کھولا گیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہاکہ ڈیلی میل آج بھی ہاتھ جوڑ کرشہبا ز شریف سے معافیاں مانگ رہا ہے ،ڈیلی میل کے ذرایعے شہباز شریف کے خلاف اسٹوری پلانٹ کروائی گئی، آج عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کو جیل میں ڈالا گیا، بشیر میمن صاحب کو کہا گیا مسلم لیگ ن کے لوگوں پر کیسز بناؤ، بشیر میمن صاحب نے کہا ان پر ایف آئی اے کے کیسز نہیں بنتے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہاکہ انہیں پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں، آج ڈالر 180 روپے کا پہنچ گیا،عوام گیس، بجلی کے بل نہیں دے پارہی، یہ نالائق حکومت خود آٹا اور چینی چور مافیا ہے، شہباز شریف آپ کی نالائقیاں اور چوریاں سامنے لاتے رہینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوا سال گزر گیا بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے جواب نہیں جمع کروا سکی، جج صاحب کو کہا گیا ہمارے پاس صرف فوٹو کاپی ہے،جج صاحب نے ایف آئی اے ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،عمران خان خود چوری میں ملوث ہو تو مانٹرینگ کیسے ہو گی، بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے،مانٹرینگ صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر