Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانپوں کو بھگانے کے لئے امریکی نے غلطی سے گھر پھونک ڈالا

Now Reading:

سانپوں کو بھگانے کے لئے امریکی نے غلطی سے گھر پھونک ڈالا

امریکی ریاست میری لینڈ کی مشہور مونٹگومری کاؤنٹی میں ایک شخص کو سانپوں کو بھگانے کے لئے کسی نے کوئلے کی دھونی کا مشورہ دیا ۔ تاہم اس سے سانپ تو بھاگے یا نہیں معمولی غفلت سے پورا گھر جل کر خاک ضرور ہوگیا۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا جو اب رپورٹ ہوا ہے۔ کاؤنٹی کے فائرفائٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹ پیرنگر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بگ ووڈز روڈ پر واقع لکڑی سے بنے ایک گھر میں اس وقت شدید آگ بھڑک اٹھی جب مالک نے قریبی جنگلات سے گھر میں پناہ لینے والے سانپوں کو بھگانے کے لیے کوئلے کی دھونی دی۔ لیکن کس موقع پر کوئلے بھڑک اٹھے اور گھر کو جلا ڈالا۔

رات دس بجے لگنے والی آگ اتنی بڑھ گئی کہ اسے بجھانے کے لیے75 فائرفائٹراور درجن بھر گاڑیاں منگوانا پڑیں۔ ۔ اس طرح واقعے میں کم ازکم دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سب سے پہلے آگ گھر کے نچلے کمرے یعنی بیسمنٹ سے شروع ہوئی تھی جس نے چند منٹوں میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب بھی روایتی انداز میں جو گھر بنائے جاتے ہیں ان میں لکڑی کا بہت استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر