Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں کورونا کے دوران مے نوشی سے ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

برطانیہ میں کورونا کے دوران مے نوشی سے ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب نوشی کی بڑھتی ہوئی شرح کے ہلاکت خیز نتائج سامنے آگئے ہیں۔

برطانیہ کے قومی ادارے برائے شماریات کے مطابق 2020 میں شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو 2001 کے بعد ریکارڈ کیا گیا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شراب نوشی اور اس کی وجہ ہونے والی 8 ہزار 974 اموات ( ہر ایک لاکھ میں 14 اموات) ریکارڈ کی گئی، جب کہ 2019 میں یہ تعداد 7 ہزار 565 ( ہر ایک لاکھ میں 11 اعشاریہ 8 اموات) تھی۔

صحت عامہ برطانیہ ( پی ایچ ای) کی جانب سے ہونے والے سروے کے مطابق ملک میں لگنے والے پہلے لاک ڈاؤن میں شراب نوشی کرنے والے افراد کی تعداد میں 14 یونٹس فی ہفتے سے زائد کااضافہ ہوا، گرچہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب خانے بند تھے لیکن گھر میں مے نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور شراب کی بنا لائسنس فروخت بڑھ کر 31 فیصد پر پہنچ گئی جب کہ گزشتہ سال یہ شرح 26 فیصد تھی۔

اس سروے کا اہتمام کرنے والے ماہر صحت ڈاکٹر جیمزٹکر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مےنوشی کی شرح میں اضافے کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔ مثال کے طور پر پی ایچ ای کے تجزیے سے  ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وبا کے دوران شراب کی کھپت کا طریقہ کار تبدیل ہوا۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی وجہ سے لوگوں میں تنہائی، افسردگی اور تشویش میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق 2012 سے 2019 تک برطانیہ میں الکوحل سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات کی شرح مستحکم تھی، تاہم 2020 میں اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کثرت سےمے نوشی کرنے والوں میں مردوں کی شرح خواتین کی نسبت دو گنا سے بھی زائد رہی۔ خواتین میں یہ شرح ایک لاکھ  میں 9 اعشاریہ 2 اور مردوں میں 19 رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چینی معیشت کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اضافہ
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اسرائیل نے ایران کے میزائل منصوبے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
کوپن ہیگن کے اسٹاک ایکسچنج میں خوفناک آتشزدگی
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یاسین ملک کی قید سزائے موت میں بدلنے کی کوشش پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر