احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو خطرہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پوری کابینہ اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف کو ڈسکیس کرتی ہے وہی حکومت ان کی واپسی کی خبروں سے لرز رہی ہے کہ جب وہ واپس آگئے کیا انجام ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، وہ لیڈر جو لندن میں علاج کے لئے ہے اس کی واپسی خبر سے حکومت ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف سے وطن آمد سے اگر خطرہ ہے اس حکومت کو ہے ، کابینہ کا پورا پورا اجلاس نواز شریف پر بحث کرتا ہے حکومت کی سانسیں اکھڑ جاتی ہیں اس سے صاف معلوم ہوتا ہے حکومت پریشان ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے ، جب ان کے ڈاکٹر اجازت دے گے 1منٹ ضائع کئے بغیر واپس ا جائے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News