Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے۔

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم سمیت پورے پاکستان کو سندھی کلچر ڈے مبارک ہو۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ کی قدیم ثقافت ہے ، سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، اس دن کو ہم سندھی جوش جزبے کے ساتھ پوری دنیا میں مناتے ہیں ، ہر طرف امن کا پیغام اور سندھی کلچر کی بہار ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز اور فخر ہے ، ثقافتی دن کو منا کر پوری دنیا کو امن کا درس دیا جاتا ہے ، سندھ صوفیوں کی زمین ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میری ٹائم میوزیم میں سندھی کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن سندھ میں تمام رہنے والے لوگ مناتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی اب سندھی کلچرل ڈے مناتے ہیں ، اس دن نے لوگوں میں نفرتیں ختم کی ہیں ، سندھی کلچرل ڈے محبت پیدا کرنے والا دن ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھی کلچرل ڈے اب تین دن منایا جاتا ہے ، صوبے میں رہنے والے لوگوں کو سندھی کلچرل ڈے نے ایک دوسرے کے قریب کیا ہے ، مراد سعید ہمارے مہمان ہیں ، ہم مذہبی لوگ ہیں سندھ کے لیکن سندھ میں آئے مہمان کو بھی خیال رکھنا چاہیے ، انکی پریس کانفرنس میں جھوٹ اور طعنے ہوتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ میں شامل تمام انکے وزراء نا اہل ہیں ، مراد سعید نے جو باتیں کی ہیں وہ ہوائی ہیں ، تین سالوں میں پی ٹی آئی حکومت ناکام رہی ہے ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، پیٹرول کی قیمت ملک میں تاریخی سطح پر ہیں ، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہے ، چینی، گھی مہنگے ہوچکے ہیں ، عام شہری کی پہنچ سے دور ہیں ، 66 لاکھ گندم پنجاب کی غالب ہے ، پنجاب میں گندم کی  زیادہ پیداور ہوتی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ انکی 66 لاکھ گندم غائب ہے ، پی ٹی آئی وزراء نے یہ گندم چوری کی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چینی مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، ڈالر مہنگا ہے ، عمران خان نے ڈالر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو ڈالر تاریخی بلندی پر آگیا ، اب ملک میں یوریا بحران آنے والا ہے ، ایل این جی مہنگی ہے، یہ جان کر مہنگی خریدتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبر بے بنیاد قرار
حکومت بلوچستان کا انوکھا اقدام، انتخابات میں شکست خوردہ 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل
وزیراعظم کی شہر قائد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکہ کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر