Advertisement

پنک بال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ

ایشز سیریز کے دوسرے پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست دے دی ، آسٹریلیا نے عالمی کرکٹ میں پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کی نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔

آسٹریلیا نے 2015 میں اپنا پہلا پنک بال ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، جس میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا نے 2015 میں اپنے ابتدائی پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے لے کر آج تک 9 پنک بال ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور تمام 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 6 پنک بال ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ جبکہ دو میچز برسبین اور ایک میچ پرتھ میں کھیلا۔

پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کامیابی کے سو فی صد تناسب کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

آسٹریلیا نے 2015 میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 2016 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، 2016 میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 39 رنز سے زیر کیا تھا۔

انگلینڈ کو 2017 میں 120 رنز کے مارجن سے پچھاڑا، 2019 میں سری لنکن ٹیم کو ایک اننگ اور 40 رنز سے شکست دی۔

 اسی سال پاکستان کو بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں پنک بال ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ 48 رنز کی ہزیمت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، 2019 میں نیوزی لینڈ نے بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں 296 رنز کی شکست کا مزہ چکھا۔

Advertisement

 اور رواں سال کے ماہ دسمبر کے آخری عشرے میں 275 رنز سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version