Advertisement

قومی اسمبلی اجلاس؛ پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی  نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا

قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی  نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔

حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں احتجاج شروع کردیا تھا اور اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔

قومی اسمبلی میں شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو  تھپڑ مار دیا۔

شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی جس پر غزالہ سیفی کی انگلی زخمی ہوگئی اور وہ غصے سے چلی گئیں اور کہاکہ ان کو جنگل میں جا کر رہنا چاہئے، یہ اس ملک میں اور ایوان میں رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شگفتہ جمانی کی غزالہ سیفی سے ہاتھا پائی پر مذمت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کے ارکان سیاسی تربیت سے دور ہیں، یہ اسمبلی میں بیٹھنے کے قابل نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غزالہ سیفی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی رہنماء کا رویہ قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی کے لوگ پارلیمنٹ کا احترام کرنا اپنی ذاتی توہین سمجھتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کو اکھاڑا سمجھا ہوا ہے، اپوزیشن آئین سازی میں کردار نبھانے کے بجائے انتشار کو ہوا دینے پر یقین رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان سیاسی تربیت سے دور ہیں،یہ اسمبلی میں بیٹھنے کے قابل نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کا تقدس پامال کرنے والے اپوزیشن ارکان کیخلاف کارروائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version