Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاغذ پر چھپے پیانو سے اپنی من پسند دھن بجائیں

Now Reading:

کاغذ پر چھپے پیانو سے اپنی من پسند دھن بجائیں

نیویارک:ایک کمپنی نے سادہ کاغذ پر پیانو کی  کیز چھاپی ہیں جنہیں چھو کرآپ اپنی من پسند دھنیں ترتیب دے سکتے ہیں۔ اسے این ایف سی ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ این ایف سی ٹیکنالوجی ڈیٹا شیئرنگ، کانٹیکٹ لینس ادائیگیاں اور دیگر امور کی اناجم دہی کےلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اب پریلونک کمپنی نے اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ کاغذ پر پیانو کی چند کیز چھاپی ہیں جنہیں چھونے سے پیانو کی طرح کی آواز آتی ہیں۔ 2007 میں قائم ہونے والی اس کمپنی نے اس سے قبل کاغذ پر بیٹریاں، ڈسپلے، سینسر اور دیگر برقی سرکٹ بناکر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

اس پیانوکو بنانے کے لئے سب سے پہلے انٹرایکٹوپیپر بنایا گیا جس میں این ایف سی اور سرکٹ پرنٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس پیانو کو تیار کرنے کے لئے پہلے ایک لیزر پرنٹر سے کاغذ پرسادہ کی بورڈ چھاپا گیا اور اس کاغذ کی پچھلی جانب موصل (کنڈکٹر)کاربن لگا دیا۔ پھر ایک اور کاغذ لے کر اس پرسرکٹ پرنٹ کیا گیا۔ اب کی بورڈ کے نیچے ایک بہت ہی چھوٹی این ایف سی چپ نصب کی گئی۔

پھر چپ لگے کاغذ کو سرکٹ والے کاغذ پر رکھ دیا گیا تاکہ اوپر والی شیٹ انٹر فیس بن جائے۔

Advertisement

موسیقی کے لئے اسمارٹ فون پر ایک ایپ بنائی گئی اور پھر اسے کی بورڈ کے بائیں جانب این ایف سی چپ کے اوپر رکھ دیا گیا۔ ان تمام مراحل سے گزر کر اب اس کاغذٰ ی پیانو کو بجلی دی گئی جو فون کے اینٹینا سے ہوتی ہوئی پہنچ رہی تھی۔

جب اس کاغذی پیانو کی کیز کو دبایا گیا تو اسپیکر سے آواز بلند ہونے لگی۔ اب اس حیرت انگیز ایجاد کو کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر