ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف سمیت 4 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں کھیلا جارہا ہے، آئی سی سی کی جانب سے بنائے گئے ضابطوں کے تحت دونوں ٹیموں اور ان کے سپورٹنگ اسٹاف کے ٹیسٹ کے دوران 4 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کا شکار چاروں افراد کا تعلق انگلینڈ سے ہے، ان میں سے 2 سپورٹنگ اسٹاف جب کہ 2 ان کے اہل خانہ کے افراد ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا
کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف سے الگ ہوگئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروائے ہیں اور سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں پورے کھیل میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیز سیریزمیں انگلینڈ پر آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ میچ کے دوران ساری صورت حال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی جب کہ حکومت کے توثیق شدہ کوویڈ ایونٹ پلان پر عمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News