
حیدرآباد: عُمر کوٹ کے نواحی علاقے جاگیر ٹیگاٹہی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی کوشش کا وقعہ پیش آیا ہے۔
عمر کوٹ کے نواحی گاؤں آڈتیو میں درندگی کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔
سول ہسپتال حیدرآباد میں زیر علاج کویتا بھیل کی حالت بدستور خراب ہے، بچی کے ورثا بچی ساتھ ہسپتال میں ہونے کے باعث واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شک کے بنیاد پر تین افراد کو حراست میں لیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
آٹھ سالہ کویتا بھیل نامی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، کویتا بھیل کو ورثا نے طبی معائنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔
سول ہسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کے بعد کویتال کو بچہ وارڈ میں داخل کرلیا۔
سماجی رہنما نیلم کماری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچی کو چیک کیا ہے، بظاہر بچی کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، والدین کے مطابق بچی شام کے وقت دُکان سے چیز لینے گئی کافی وقت تک واپس نہیں لوٹی۔
نیلم کماری نے والدین کے حوالے سے بتایا کہ بچی کو گاؤں کے قریب گڑھے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، بچی کی حالت ابھی تک سنجیدہ ہے، اسے مارنے کی کوشش کی گئی۔
سماجی رہنما نیلم کماری کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹس کرا رہے ہیں، جو چیز ہوگی سامنے آجائے گی۔
متاثرہ بچی کی دادی کا کہنا ہے کہ بچی سامان لینے گئی تو کسی نے زیادتی کے بعد منہ نوچا اور گلا دبانے کی کوشش کی، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے نہ کسی پر کوئی شک ہے، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News