
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی بینک بیلنس بڑھانے کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں ، یہ لوگ عوام کے ہمدرد نہیں بلکہ ملک کے رہزن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News