پاکستان باکسنگ فیڈریشن نےباکسر محمد وسیم کو لاہورمیں جاری نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ پرمدعو کرلیا گیا ہے۔
فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے باکسر محمد وسیم کو فون کر کے فتوحات پر مبارکباد دی اور چیممپئن شپ پر آنے کی دعوت دی۔
حال ہی میں دبئی میں دو ٹائٹلز جیتنے والے محمدوسیم نے باکسنگ فیدریشن کے صدر کی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے لاہورآکر مقابلے دیکھنے کی حامی بھرلی ہے۔
پی بی ایف کے صدر خالد محمود کا کہنا ہےکہ محمد وسیم پاکستان کا فخر اور باکسنگ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے میڈلز جیتنے کے بعد وہ پروفیشنل باکسنگ میں اب نام کما رہےہیں۔
چیمپئن شپ کے دوران ان کے آنے سے نوجوان باکسرز کو حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
واضح رہے کہ قومی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل کولمبین باکسر رابرٹ بریرہ کو باکسنگ کے مقابلے میں شکست دے کر اپنے نام کیا۔
دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں محمد وسیم کا پلڑا بھار رہا جس کے بعد ججز نے متقفہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔
یاد رہے کہ محمد وسیم واحد پاکستانی باکسر ہیں جنھوں نے 2 مرتبہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ وہ ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل لڑنے کے بھی اہل ہوگئے ہیں۔
وطن واپسی پر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئین بیلٹ کشمیریوں کے نام کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
